اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد. مشق کا مقصد PCAA کے داخلی محکموں، ایئر لائنز اور بیرونی ہنگامی سروسز کا جائزہ لینا اور ان کو مضبوط بنانا تھا. مشق میں ایندھن کی آگ بجھا کر ہوائی جہاز کے حادثے کے منظر کشی کی گئی. ہوائی جہاز سے مسافروں کو نکالنے اور بچاؤ کی کارروائیاں الگ سے کی گئیں
اس مشق کے لئے پی ائی اے نے بوئنگ سیون سیون سیون فراہم کیا تھا۔ مشق میں اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز شریک ہوئیں۔ مختلف ہسپتالوں، ہنگامی خدمات اور سرکاری محکموں نے بھی مشق میں شرکت کی
پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم فراہم کرکے مشق میں شرکت کی۔ ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور دیگر طبی ماہرین نے مشق کو دیکھا اور یونٹس کی کارکردگی کو سراہا
چیف آپریٹنگ آفیسر / ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور ایکسرسائز کوآرڈینیٹر فائر چیف ایم اسلم رضوی کی کمانڈ میں منعقد ہوئی
سب ایڈیٹر: ارسلان