Saturday, September 21

طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ جاری رہا

Torkham Border Pakistan The Pakistan Times Daily The Pakistan Times آج مورخہ 24 نومبر کو بھی طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ جاری رہا۔ آج طورخم کے راستے افغانستان *1925* افراد جانے والوں میں *516* خاندان جس میں *450* مرد، *435* خواتین، *1040* بچے شامل تھے۔

Torkham Border The Pakistan Times افغان حکام کی جانب سے جلاوطن کئے جانے والے افراد کو پشاور میں قائم افغان کونسلیٹ سے لازمی تصدیقی خط لینے کی شرط کی وجہ سے کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو جلاوطن نہیں کیا گیا، تاہم رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے والوں کو طورخم بارڈر اور انگور اڈہ کے راستے واپس کیا گیا۔

طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر *2،36،628* افراد کا خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیا گیا, جس میں *22583* خاندان، *66744* مرد، *52634* خواتین، *117249* بچے شامل ہیں۔

طورخم سرحد کی طرح دیگر سرحدات سے افغانستان جان والوں کاسلسلہ بھی جاری ہے، جس میں اب تک انگور اڈہ بارڈر کے راستے *3407* افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے *419* افراد افغانستان بجھوائےگئے۔ مجموعمی طور پر خیبر پختونخوا سے *2,40,454* غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو افغانستان بیدخل کیا گیا۔ صوبہ بھر میں رضاکارانہ واپسیوں کو پورا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے دوبارہ سروے کا عمل جاری ہے۔ موجودہ میپنگ کے مطابق صوبے میں *814* غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تاحال موجود ہیں

 

سب ایڈیٹر: راجہ کامران