ائرپورٹس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 39ویں ای کچہری کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال نے ای کچہری کی صدارت کی۔ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری، ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈی جی ائرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر آپریشنز کی شرکت۔ ڈائریکٹر سیکیورٹی، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس بھی شریک ہوئے
ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز اور ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے بھی ایڈیشنل ڈی جی کی معاونت کی
آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 26 موضوعات سے متعلق سوالات/مسائل موصول ہوئے۔ ان میں سی اے اے کی ویب سائٹ پر ممنوعہ اشیاء کی فہرست کی دستیابی، پی آئی اے-برطانیہ کی پروازوں کا دوبارہ آغاز، لاہور ایئرپورٹ پر لائسنسنگ امتحانات کا آغاز جیسے موضوعات شامل تھے
اس کے علاوہ مریدکے ایروڈروم (نیو والٹن) کے لئے ٹرانسپورٹ کے آغاز سے متعلق سوالات، پاکستان میں تفریحی پروازوں کا فروغ اور سرگودھا ہوائی اڈے سے متعلق سوال بھی ہوا۔ پی سی اے اے میں بھرتی کے لیے مشتہر کی گئی مختلف آسامیوں کے لیے انٹرویو کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے سے بھی متعلق سوال
مزید برآں، کراچی ایئرپورٹ پر میسرز پی آئی اے ایئرلائن کی جانب سے سامان دینے میں تاخیر/گمشدگی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میسرز قطر ایئرلائن سے متعلق انتظامی مسائل۔ میسرز پی آئی اے کی ٹورنٹو ائرپورٹ پر سامان دینے میں تاخیر/خراب ہونے سے متعلق شکایات/مسائل۔ کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ مسافروں کے ساتھ میسرز ایئر سیال کا نامناسب رویہ، طویل عرصے سے زیر التواء واجبات کی کلیئرنس/ ٹھیکیدار کو دیئے گئے کام کے خلاف ادائیگی، CAA ملازمین کی پنشن کی منتقلی اور بھرتیاں۔ پوچھ گچھ اور مسائل بھی زیر بحث ائے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، PCAA اس موقع پر ہی بیشتر سوالات کے جوابات دیئے اور متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ڈومینز سے متعلق معاملات کو میرٹ پر جلد از جلد حل کریں۔ ای کچہری کو کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کیا گیا۔
سب ایڈیٹر: ارسلان