Wednesday, December 18

جڑانوالہ: جڑانوالہ کا بھکاری مظفر حسین تین کروڑ روپے کا مالک نکلا۔

جڑانوالہ: جڑانوالہ کا بھکاری مظفر حسین تین کروڑ روپے کا مالک نکلا۔


مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میں خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس نے 7لاکھ روپے چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بھکاری ہے اس کے پاس سات لاکھ روپے کدھر سے آ گئے۔ جس پر بھکاری نے کہا کہ میں پچیس سال سے بھیگ مانگ کر رقم بینک میں جمع کرواتا ہوں۔ بھکاری نے عدالت میں نجی بینک کے اپنے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے دکھا کر عدالت میں موجود تمام لوگوں کو حیران کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بھکاری کے 7لاکھ ہڑپ کرنے پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ایڈیٹر:راجہ کامران

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *