Sunday, November 29

حکومت کی گورنر راج کی توثیق کے لیے بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی کی حمایت طلب

Government Seeks PPP Support to Ratify Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد، 29 نومبر 2026 (نوشین): حکومتی وفد نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی پارلیمانی توثیق کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے حمایت طلب کرلی۔ اس حوالے سے ہفتے کے روز اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی نے شرکت کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمٰن شریک ہوئیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفد نے بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے حق میں ووٹ دے۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، حکومتی قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت اور آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اندرونی مشاورت مکمل کرنے کے بعد اپنے حتمی مؤقف کا اعلان کرے گی۔