
کراچی، 29 نومبر 2026 (کامران راجہ): ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، اتحاد اور ملکی استحکام پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے، ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، انہوں نے نوجوان نسل کو پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا، انہوں نے تعلیمی اداروں میں حب الوطنی، قومی شعور اور ذمہ دار شہری کردار کے فروغ کی اہمیت بھی اجاگر کی، اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شرکاء نے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔