Monday, November 23

پاکستان اور پرتگال کا سفارتی روابط اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Pakistan, Portugal Agree to Strengthen Bilateral Relations Through Diplomatic Engagement

اسلام آباد، 23 نومبر 2026 (غفران): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں پرتگال کے وزیر مملکت و امور خارجہ پاؤلو رانگل سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان اور پرتگال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے 77 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سفارتی روابط میں اضافے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور موجودہ دوطرفہ طریقہ کار کے تحت باقاعدہ مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رانگل نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی روابط کے فروغ میں کردار کو بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت یورپی یونین کے فورم پر باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ پاؤلو رانگل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مؤثر کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔