
اسلام آباد، 22 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے بلے باز صائم ایوب نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اپنی ذہنی مضبوطی اور اعتماد بحال کرسکیں۔ ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب حالیہ عرصے میں خراب فارم سے دوچار ہیں اور ذہنی طور پر بہتر محسوس کرنے کے بعد ہی کرکٹ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ناقص کارکردگی کے باعث انہیں قومی اسکواڈ سے ڈراپ کیا جاچکا ہے، جبکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں ہے۔