Sunday, November 22

پاکستان اے کا بھارت اے کو ایشیا کپ میں 314 رنز کا ہدف

Pakistan A Post 313-Run Target for India A in Crucial Asia Cup Clash

دوحہ، 22 نومبر 2026 (غفران): پاکستان اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں بھارت اے کے خلاف 313 رنز بنا کر 314 رنز کا ہدف دے دیا۔ حسن نواز نے شاندار 79 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان اے نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے، شمائل حسین نے 23 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ روہیل نذیر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ معاذ صداقت اور حسن نواز نے تیسری وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسن نواز نے 82 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ کپتان عبدالصمد کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 65 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی۔