اسلام آباد، 20 نومبر 2026 (غفران): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استقبالیہ تقریب کے بعد ترکیہ کے زلزلہ پیما تحقیقی جہاز اورچ رئیس کا دورہ کیا اور جہاز پر موجود پاکستانی اور ترک حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون، بالخصوص توانائی کی تلاش اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے امور بھی اہمیت کے حامل رہے۔ نائب وزیراعظم کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بایراکتار، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، گورنر سندھ سید نہال ہاشمی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نیزیراوغلو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے تحقیقی جہاز پر موجود عملے اور متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ اورچ رئیس ترکیہ کا جدید تحقیقی جہاز ہے جو سمندر میں زلزلہ پیما سروے اور توانائی کے وسائل کی تلاش سے متعلق سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
