Monday, November 9

اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری میں بہتری، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واپسی متوقع

Steve Smith Shows Improvement from Neck Injury, Expected to Return Before New Zealand Test Series

اسلام آباد، 9 نومبر 2026 (غفران): آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری میں بہتری کے آثار سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ان کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ اسمتھ نے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا ہے۔ انہیں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران گردن میں تکلیف ہوئی تھی، جبکہ طبی اسکین میں گردن کے ایک جوڑ میں انجری کی تصدیق ہوئی، جس کے باعث وہ سیریز کا آخری ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق اسمتھ نے نیویارک میں ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے اور انجری کی اصل وجہ جاننے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ جارج بیلی نے امید ظاہر کی کہ اسمتھ شیفلڈ شیلڈ کے پانچویں راؤنڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے کوئنزلینڈ کے خلاف میدان میں اتر سکتے ہیں۔ اسمتھ آئندہ ہفتے سڈنی واپس آئیں گے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔