Tuesday, November 10

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، پانچ افراد زخمی

Five Injured in Violent Collision Between Two Vehicles in Karachi’s Defence Area

کراچی، 9 نومبر 2026 (غفران): کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ محافظ سگنل کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ گزری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا ایمبولینس سروس کے امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی شناخت باقر، اکرم اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پانچوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔