Tuesday, November 10

امریکی وسط مدتی انتخابات: متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب، مختلف ریاستوں میں نشستیں حاصل کرلیں

امریکی وسط مدتی انتخابات: متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب، مختلف ریاستوں میں نشستیں حاصل کرلیں

واشنگٹن، 4 نومبر 2026 (کامران راجہ): امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف ریاستوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں اپنی نشستیں برقرار رکھیں یا نئی نشستیں جیت لیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار مریم صبیح نے پنسلوانیا کی ریاستی سینیٹ کے حلقہ 2 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ سعود انور کنیکٹیکٹ کی ریاستی سینیٹ کے حلقہ 3 سے دوبارہ منتخب ہوگئے۔ ٹیکساس میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے ریاستی ایوانِ نمائندگان کے حلقہ 92 سے دوبارہ کامیابی حاصل کی اور 67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح ایک اور پاکستانی نژاد امیدوار سلیمان لالانی نے بھی ٹیکساس کے ایوانِ نمائندگان کے حلقہ 76 سے دوبارہ انتخاب جیت لیا، جہاں انہیں 67 فیصد ووٹ ملے۔ ادھر پاکستانی نژاد فاروق مغل نے ریاست جارجیا کے ایوانِ نمائندگان کے حلقہ 105 سے 60.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ ان کامیابیوں کو امریکی سیاست میں پاکستانی نژاد شہریوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شرکت اور اثر و رسوخ کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔