Friday, October 9

کرک میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

SHOs Among Two Policemen Martyred in Karak Firing

کرک، 8 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو کرپہ کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور گن مین فرہاد شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان اضافی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے حملے میں ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔