Monday, September 14

پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر کراچی میوزک فیسٹیول میں آواز کا جادو جگائیں گی

Pakistan Idol Winner Hira Qaiser to Perform at Karachi Music Festival

کراچی، 14 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک): پاکستان آئیڈل 2026 کی ونر حرا قیصر پہلی بار کراچی میں آرٹس کونسل کے تین روزہ میوزک فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ فیسٹیول میں پاکستان آئیڈل کے اسٹارز پہلی بار ایک بڑے لائیو کنسرٹ میں پرفارم کریں گے، جبکہ حمیرا چنا، غلام عباس سمیت معروف اور نئی آوازیں تین روز تک شائقین موسیقی کو محظوظ کریں گی۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کے ذریعے کئی بہترین آوازیں سامنے آئی ہیں اور فیصل آباد، لاہور، ملتان اور کراچی سے پاکستان آئیڈل کے ستاروں کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئیڈل 2026 کی ونر حرا قیصر بھی فیسٹیول میں پرفارم کریں گی اور اپنی آواز سے شائقین کو مسحور کریں گی۔