Wednesday, August 26

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بشکیک جائیں گے

PM Shehbaz to Visit Bishkek for SCO Summit on August 31

اسلام آباد، 26 اگست 2026 (غفران) — وزیراعظم محمد شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت خطے کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے۔بشکیک میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ایک سال کے لیے تنظیم کی گردشی صدارت سنبھالے گا۔ پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ایس سی او سربراہ اجلاس میں علاقائی تعاون، سلامتی، رابطہ کاری، معاشی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔