پشاور ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی متحرک شخصیت اور عوامی طرز عمل نے 14 اگست کے حوالہ سے جہاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے باسیوں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا وہیں انہوں نے گورنر ہاؤس میں نئی مثبت روایات کی بھی بنیاد رکھ دی ، 13 اگست کو گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے گورنر ہاؤس میں ایک تعلیمی تحقیقی تقریب کے انعقاد پر کانفرنس میں شریک دانشوروں نے اسے گورنر کا انتہائی اہم مثبت اور یادگار اقدام کراتے ہوئے انہیں تاریخ بنانے کا مرتکب قرار دیا کانفرنس میں صوبہ بھر کے دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی جس سے پورے صوبہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کی سوچ و فکر کو ترویج ملی ، اسی طرح صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کی پالیسی کے تحت گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیپ ریلی نکالی گئی جو گورنر ہاؤس سے پشاور کے مختلف علاقوں سے گذرنے کے بعد دوبارہ گورنر ہاؤس میں اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی خود کررہے تھے قومی پرچم لہراتی جیپیں صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں جب چکر لگا رہی تھیں تو فضاء پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی اور لوگ قومی پرچم تھامے جیپ ریلی کے شرکاء کو ہاتھ ہلا کر خراج تحسین پیش کررہے تھے ، ریلی کے اختتام پزیر ہوتے ہی گورنر ہاؤس میں ثقافتی تقریب کا اہتمام ہوا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لیئے کھول دئیے گئے
جسکی وجہ سے پشاور کے شہریوں نے فیملیز کے ہمراہ ثقافتی تقریب میں شرکت کی صوبہ کے معروف گلوکاروں نے ثقافتی گانے اور ملی نغمے پیش کیئے شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد گورنر کے ساتھ قومی پرچم تھامے گورنر کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے رات بارہ شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے شرکاء نے خوب انجوائے کیا ، ثقافتی تقریب اور آتشبازی میں شریک خواتین اور بچوں کا کہنا تھا پشاور میں عرصہ دراز بعد خوف کے بت ٹوٹے ہم یہاں گورنر ہاؤس میں پاکستان کی آزادی کا جشن اور ثقافتی تقریب کے ساتھ منانا رہے ہیں جس پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی خراج تحسین کے مستحق ہیں
Editor: Kamran Raja