نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی معروف شاعرہ، مدیر و کالم نگار کشور ناہید کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال آمد
معروف شاعرہ کشور ناہید علالت کے باعث سی ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کشور ناہید کی خیریت دریافت کی۔ کشور ناہید کی پاکستان کے ادبی حلقوں میں ممتاز حیثیت ہے
وہ نہ صرف سیاسی و سماجی حالات پر گہری نظر رکھتی ہیں بلکہ ان کی پاکستان کی جمہوریت کیلیے شاندار خدمات ہیں۔
کشور ناہید کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔اللہ تعالیٰ کشور ناہید کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
ایڈیٹر: راجہ کامران