راولپنڈی 02 مارچ 2025 (کامران راجہ): مندرہ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینے گئے 04 موٹرسائیکل،مسروقہ رقم 60 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت ثاقب اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے چھینے گئے 04 موٹرسائیکل،مسروقہ رقم 60 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔