Monday, February 3

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر کارروائیاں

*ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر کارروائیاں* بتاریخ 02 فروری 2025 اے ایس ایف کی ایک ہی دن میں دو ائیرپورٹس پر تین بڑی کارروائیاں ۔ پہلی کارروائی میں اے ایس ایف عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر کے جوتوں سے 455 گرام چرس برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پر ایک خاتون مسافر کے جوتوں سے ہی 1.840 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی اور تیسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمل میں آئی۔ اس کارروائی میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام اباد سے بحرین جانیوالی پرواز پر مسافر سے 6.172 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دوبئی کے لیے سفر کررہے کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی ۔ اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز پر سفر کررہی ایک مسافر زیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپارکھی تھی جبکہ اسلام آباد میں ہی بحرین کے لیے سفر کررہے ایک مسافر۔۔۔۔۔۔ سے کارروائی کرکے 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرلیے۔ اس طرح اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے تین مختلف کارروائیوں میں مسافروں سے علی الترتیب 455 گرام چرس، 1.840 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک سمگلنگ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔ *ترجمان اے ایس ایف* The pakistan Times Pakistan Times

بتاریخ 02 فروری 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کی ایک ہی دن میں دو ائیرپورٹس پر تین بڑی کارروائیاں ۔ پہلی کارروائی میں اے ایس ایف عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر کے جوتوں سے 455 گرام چرس برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پر ایک خاتون مسافر کے جوتوں سے ہی 1.840 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی اور تیسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمل میں آئی۔ اس کارروائی میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام اباد سے بحرین جانیوالی پرواز پر مسافر سے 6.172 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دوبئی کے لیے سفر کررہے کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی ۔

اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز پر سفر کررہی ایک مسافر زیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپارکھی تھی جبکہ اسلام آباد میں ہی بحرین کے لیے سفر کررہے ایک مسافر سے کارروائی کرکے 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرلیے۔ اس طرح اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے تین مختلف کارروائیوں میں مسافروں سے علی الترتیب 455 گرام چرس، 1.840 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک سمگلنگ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔