ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس. بریفنگ میں بلوچستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. صوبے اپنی ترجیحات کے مطابق پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئیے لائحہ عمل تیار کریں، احسن اقبال
پوری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کے منصوبوں کے لئیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں. بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. مقامی افراد کو ہی ایف سی کی خدمات سونپی جائیں اور انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے. جن منصوبوں پر ستر فیصد کام ہو چکا ہے انھیں ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا. سپارکو کی مدد سے ملک میں موجود پندرہ سال قبل اور آج کے ڈیموں پر رپورٹ تیار کی جائے. بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کو اگاہ کرنے کی ضرورت ہے
Sub Editor: Ghufran