Thursday, December 19

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس، آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے کے ضمن میں درخواستوں کا جائزہ لیا گیا

*Federal Interior Minister Mohsin Naqvi chairs the meeting of Special Committee for INGOs* Islamabad, August 31, 2024: Federal Interior Minister Mohsin Naqvi chaired a meeting of the Special Committee for INGOs at the Ministry of Interior. The meeting was attended by the Additional Secretary Ministry of Interior, Additional Secretary Economic Affairs Division, DG Ministry of Foreign Affairs, Consultant Ministry of Law, and other relevant officers. During the meeting applications regarding the rejection of INGOs registration and renewal of MOUs were reviewed. Interior Minister said that a detailed review of each application will be conducted, and an all relevant documents of the INGOs will be examined. He further stated that INGOs should also cooperate with the Ministry of Interior and provide relevant documents in a timely manner. He said that the scrutiny process will be completed within 15 days, and all applicants will be informed accordingly. The pakistan times Pakistan Times

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس، آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے کے ضمن میں درخواستوں کا جائزہ لیا گیا. متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہر درخواست کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔ آئی این جی اوز وزارت داخلہ کو دستاویزارت بروقت فراہم کرنے میں معاونت کریں۔ 15 دن کے اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کرکے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور، ڈی جی وزارت خارجہ، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے کے ضمن میں درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہر درخواست کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا جائیگا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی این جی اوز بھی وزارت داخلہ کی معاونت کریں اور متعلقہ دستاویزارت بروقت فراہم کریں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ

15 دن کے اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کرکے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے گا۔

Sub Editor: Nosheen