
گوادر، 08 اگست 2026 (نوشین): یومِ آزادی کے موقع پر گوادر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں نوجوانوں نے کھیل کے میدانوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ وطنِ عزیز کی خوشیاں منائیں۔گوادر کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور پاکستان سے اپنی محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا اظہار کیا۔یومِ آزادی کی تقریبات میں گوادر کے عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و جذبے نے قومی یکجہتی اور اتحاد کی خوبصورت عکاسی کی۔اس موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، جن کی سرپرستی میں نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے گئے۔گوادر فریڈم فیسٹیول نے کھیل، نوجوانوں کی شمولیت اور قومی جذبے کے ذریعے اتحاد، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے فروغ کا خوبصورت پیغام اجاگر کیا۔