Thursday, December 19

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرنے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی نظام میں جدت لانے کے لیے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کر دی

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرنے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی نظام میں جدت لانے کے لیے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کر دی

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرنے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی نظام میں جدت لانے کے لیے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کر دی، اس سلسلہ میں پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور تفتیشی بیورو کے قیام کا باقاعدہ معیاری ضابطہ کاربھی جاری کر دیا گیا ہے،پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن میں مختلف سپیشل تفتیشی یونٹ بھی قائم کیے گئے ہیں،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی نظام میں جدت لانے کے لیے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کر دی ہے، اس سلسلہ میں پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور تفتیشی بیورو کے قیام کا باقاعدہ معیاری ضابطہ کاربھی جاری کر دیا گیا ہے،جس کے تحت ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی تین انوسٹی گیشن یونٹس کام کریں گے،جس میں پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن یونٹ(PDIU)جس میںجرائم بابت مقامی اور خصوصی قانون اور انسدادی کارروائی ،جرائم بابت ٹریفک حادثات ،گرفتاری اشتہاری اور عدالتی مفرورا ن ،جرائم برخلاف منشیا ت ،قابلِ ضمانت جرائم اور نا قابلِ دست اندازی جرا ئم شامل ہوں گے،ڈویژنل انوسٹی گیشن یونٹ(DIU)میں جرائم بر خلاف نابا لغان و اصناف ،جرائم بر خلاف تو ہین (مذہب ،شخصیات ، مقدس مقامات)،مالیاتی جرا ئم اورناقابلِ ضمانت نوعیت کے جرائم اورمراکز متبادل حل یونٹ شامل ہوا گا،اس بیورو میں کام کرنے والے افسران اسپیشل مہارت بابت تفتیشی ا±مور ہوں گے جن کا مخصوص کیڈرہوگا جو بعد ازیںبنایا جائے گا، یہ افسران تھانہ میں رہتے ہوئے اسپیشل یونٹس کے علاوہ دیگر جرائم جن میں مالیاتی جرائم ، لڑائی جھگڑا وغیرہ کی تفتیش بعداندراج مقدمہ کریں گے، ان افسران کی تفتیش کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی او سرکل کرینگے جو کہ متعلقہ ڈی پی او کو جواب دہ ہونگے، جبکہ پولیس آفیسر انچارج تھانہ لوکل اینڈ اسپیشل لاءٹریفک حادثات، قبضہ سے متعلق معاملات ناقابل دست اندازی کارروائی اور مجرمان اشتہاری ، عدالتی، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا ذمہ دار ہوگا،پولیس انوسٹی گیشن سرکل کو تفتیشی ا±مور کی انجام دہی کے لئے ایک عدد گاڑی بھی فراہم کی جائے گی، متعلقہ ایس ڈی پی او تمام سی آئی یو کے افسران کی تفتیش کی نگرانی کرتے ہوئے زیردفعہ 551 ض ف بطور آفیسر انچارج تھانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے مقدمات کی تصدیقی ضمنی تحریر کریں گے، تمام ڈی پی اوز کے دفاتر میں لاءافسران ا±ن کی قانونی معاونت کے لئے موجود رہیں گے اور تفتیشی افسران اورپراسیکیوشن کے مابین رابطہ قائم رکھیں گے او ر کسی بھی قانونی پیچیدگی کو دور کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، اسلام آباد بیورو آف انوسٹی گیشن کے تمام تفتیشی افسران کواخراجات کی ادائیگی تفتیش کی مد میں کی جائے گی، ہرتفتیشی آفیسر کے ہمراہ کم از کم 1 کانسٹیبل /ہیڈکانسٹیبل بطور معاو ن تفتیش ہوگا، سی آئی یو افسران کو بغیر اجازت اے آئی جی آپریشنزاسپیشل ڈیوٹی پر نہ بجھوایا جائے گا،سی آئی یو افسران کا تھانہ کی سطح پر تبادلہ سی پی او آپریشنز کی منظوری سے ہوگا، سی آئی یو کے افسران کا تبادلہ آپریشن ڈویژن میںسی پی او ہیڈکوارٹرزکی منظوری کے بغیر نہ ہوگا، سرکل ایس ڈی پی اوز مراکز متبادل حل کے معاملات کوحل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،عدالت عظمیٰ کے شائع شدہ فیصلہPLD/2018,SC/595میں یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی نامزد ملزم کوبغیرٹھوس شواہد کے گرفتار نہ کیا جائے، اس بابت پولیس رولز 26-2بھی پولیس آفیسر کو استحقاق دیتاہے کہ وہ ان ملزمان کی گرفتاری التواءمیں رکھ سکتے ہیں جن کے اشتہاری ہونے کا خدشہ نہ ہو،اس امر کی بابت ڈی پی او کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنا مکمل اطمینان کرنے کے بعد گرفتاری التواءمیں رکھنے کا حکم صادر کریں گے،ڈی آئی یو میں جن جرائم کی تفتیش کا اختیار دیا گیا ہے ا±ن جرائم کی تفتیش کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جو کہ تھانہ کے رجسٹر نمبر 2 میں درج ہو کر بعد ازاںڈی آئی یو کو فوراً منتقل کر دی جائے گی، تھانہ کے افسران کی بنیادی ذمہ داری میں کمیونٹی پولیسنگ اور انٹیلی جنس معلومات بھی شامل ہوں گی، اس بابت وہ اپنے علاقہ تھانہ کی حدو دمیں لوگوں سے روابط میں رہیں گے اور جرائم کی بابت معلومات اکٹھی کریں گے،پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کے معیاری ضابطہ کار میں تفتیش کے تمام پہلووں کو دائرہ کار میں رکھا گیا ہے اورمعیاری ضابطہ کار میں افسران واہلکاروں کی سزا و جزا کا بھی تعین کیا گیاہے۔

 

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *