Thursday, September 19

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ۔

انہوں نے ایمرجنسی وارڈ’ او پی ڈی’ نیورو سرجری اور آپریشن ٹھیٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے سیکورٹی روم کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کیمروں کے ذریعے ہسپتال کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرزانہ نے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ تقریبا 2100 مریض آتے ہیں۔ہسپتال میں 20صحت کے شعبہ جات ہیں۔ ہسپتال 560 بیڈ پر مشتمل ہے۔ 2022 میں ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا۔

عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایئر کنڈیشنڈ سسٹم کو فعال رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر راولپنڈیسی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ انتظار گاہ میں مریضوں کے عزیز و اقارب کے لیے پانی کے ڈسپنسر رکھے جائیں۔کمشنر راولپنڈی

 ہسپتال انتظامیہ صحت کی سروسز کو مزید بہتر کرہےاور علاج معالجہ کی اچھی سہولتوں سے شہریوں کو مستفید کرہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے۔ اللہ تعالی کی مخلوق سے ہمدردی اور محبت سب سے بڑی نیکی ہے۔کمشنر راولپنڈی کا صفائی کی صورت حال کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت۔

 

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *