Wednesday, December 18

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

پریس ریلیز سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد (01ستمبر 2024)ء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا بھی کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلوچستان کی ترقی اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیدال خان نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور صوبے کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ The Pakistan times Pakistantimes

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (PMLN) پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر PHC رکن اسمبلی سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا بھی کی۔

ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلوچستان کی ترقی اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

سیدال خان نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور صوبے کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Sub Editor: Ghufran