Wednesday, December 18

چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا

*Pakistan Railways Headquarters Lahore* September 3, 2024 *Press Release* Pakistan Railways has signed agreements with two companies for laying optical fiber cables. Under the agreements signed with the Chinese and Pakistani companies, Pakistan Railways will provide the route to the companies to lay the optical fiber cable. The Chinese company will be able to lay the cable from Kemari to Peshawar Cantt on ML-1, in this regard, an advance payment of 256 million rupees has been made to Pakistan Railways. According to the second agreement, the Pakistani company will be authorized to use the right-of-way from Kemari to Lodhran. In this regard, thirteen and a half crores of rupees have been paid in advance by the company to the railways. These agreements have been made for a period of three years, which can be extended. Chief Executive Officer Aamir Ali Baloch signed the agreements on behalf of Pakistan Railways. On this occasion, he said that Railways is working on various avenues to increase its revenue, the optical fiber cable deal is an important step towards increasing the revenue stream of Railways. He said that the cooperation of national and international companies with Pakistan Railways is welcome which will open doors for such positive ventures in future. Amir Baloch further said that Quetta Division has been given the task of restoring Balochistan's connectivity with the rest of the country within two weeks. If the security situation improves, the train service will be restored immediately. He said that rains across the country have affected the timings of trains, expecting to see a marked improvement in regularity by the end of the month. The pakistan Times Pakistan Times

پاکستان ریلویز نے دو کمپنیوں کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا۔ چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی، اس ضمن میں پاکستان ریلویز کو بیس کروڑ چھپن لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ہے۔ دوسرے معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنی کیماڑی سے لودھراں تک کا رائٹ آف وے استعمال کرنے کی مجاز ہو گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے تیرہ کروڑ روپے ایڈوانس میں ادا کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے تین سال کی مدت کیلیے کیے گئے ہیں جس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلویز اپنی آمدن میں اضافے کیلیے مختلف ایونیوز پر کام کر رہا ہے، آپٹیکل فائبر کیبل معاہدے کا ہونا ریلوے کی ریونیو سٹریم بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان ریلویز کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے جس سے مستقبل میں اس طرح کے مثبت وینچرز کیلیے دروازے کھلیں گے۔ عامر بلوچ نے مزید کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کو بلوچستان کا ملک بھر سے رابطہ دو ہفتے میں بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال ٹھیک ہوئی تو ٹرین سروس کو فوراً بحال کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں سے ٹرینوں کی آمد و رفت کے اوقات متاثر ہوئے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ مہینے کے آخر تک باقاعدگی میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

 

Editor: kamran Raja