Wednesday, December 18

چار گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی

4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی Islamabad police traces vetnam diplomat wife in four hours www.thepakistantimes.com.pkآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ آمد۔

آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے افسران کی شرکت. ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفننگ  بھی لی۔

اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے. ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لاتےہوئے۔تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے۔ تمام پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ کار بڑہاتے ہوئے 4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔

سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔ خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی

Editor: kamran Raja