پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی ائی اے پی) انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ. پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشنل عمارتوں بشمول پسنجر ٹرمینل بلڈنگ پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا. جائزہ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے چینی پراجیکٹ سربراہان سے بھی ملاقات کی
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چینی ماہرین سے گفتگو میں کام کے معیار پر اطمینان ظاہر کیا. پاکستانی پراجیکٹ ٹیم نے 30 اگست تک جاری منصوبوں کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی. متوازن پراجیکٹ پلان کے تحت اہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے، چینی پراجیکٹ ٹیم آپریشنلائزیشن کے لئےاس سال کے آخر تک مشترکہ ٹیسٹنگ کمیشننگ کی تکمیل کی قوی امید. ٹیسٹنگ کمیشن مراحل کے بعد حوالگی/ ہینڈ اوور اور ٹرائل رن شروع کیے جائیں گے۔
Sub Editor: Ghufran