Wednesday, December 18

پاک بحریہ نے ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

https://thepakistantimes.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/9514b080-fc73-4b7a-b157-ef7f7542c92b.jpegپاک بحریہ نے ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کی ٹیم نے سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل 35 طلائی، 17 چاندی اور 13 برونز کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کر لیا جبکہ سندھ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے تقریباً 400 شوٹرز نے حصہ لیا۔

https://thepakistantimes.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/9514b080-fc73-4b7a-b157-ef7f7542c92b.jpeg

The Pakistan Times
چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے فاتحین کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں اور چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لیے منتظمین کی کوششوں، سپانسرز اور پاکستان بھر سے اسپورٹس شوٹرز کے تعاون کو سراہا۔

چیمپئن شپ مجموعی طور پر 27 مقابلوں پر مشتمل تھی جن میں 11 مرد، 5 خواتین اور 4 نوجوانوں کی کیٹگریز شامل تھیں۔ نوجوانوں میں شوٹنگ کے کھیل کو فروغ دینے اور مقامی شوٹنگ کے شائقین کی دلچسپی کے لیے بگ بور پسٹل اور بگ بور رائفل کیٹیگریز کے 7 مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

https://thepakistantimes.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/9514b080-fc73-4b7a-b157-ef7f7542c92b.jpeg
The Pakistan Times
مقابلے میں پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، سندھ رائفل ایسوسی ایشن، پنجاب رائفل ایسوسی ایشن، بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن، ایچ ای سی، واپڈا، پاکستان پولیس، ایس ایس یو اور کراچی کی مختلف شوٹنگ کلب کے تقریباً 400 شوٹرز نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے میچز نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے گئے۔

 

ایڈیٹ: راجہ کامران