کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے کلکٹر جناب عدیم خان صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کے کراچی سے ملائشیا ہیروئن اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عدیم خان نے اس ممکنہ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ جناب فیصل خان صاحب کو خصوصی ھدایات اور احکامات جاری کئے ان احکامات کی روشنی فیصل خان صاحب نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب حماد صاحب کو انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج کے اندر اور باھر سادہ لباس میں اضافی نفری تعینات کرنے اور پہلے سے انٹرنیشنل ڈپارچر پر تعینات افسران اور عملہ کو زیادہ متحرک رھنے اور تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ھوئے اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی ھدایات جاری کیں
گزشتہ شام انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں تعینات عملے نے باتک ائر کی پرواز اوڈی ون تھری سکس سے ملائشیا جانے والے محمد عثمان نامی مسافر کو روک کر اس سے پوچھ گچھ کی کہ اس کے ھمراہ سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاء تو نہی تو مسافر نے اس قسم کی کسی چیز کی موجودگی سے انکار کیا مسافر کے غیر تسلی بخش جوابات اور جلد جانے کی کوشش پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سوٹ کیس کے تہہ میں کچھ مشکوک امیجز ظاھر ھوئے مسافر کے سوٹ کیس کو ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں سوٹ کیس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کہ نتیجہ میں سوٹ کیس کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی 2 کلو ھیروئن برآمد ھوئی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے ھے
مسافر کو کسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر باضابطہ گرفتار کرلیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارھی ھے
Editor : kamran Raja