پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی توسیع کے پیش نظر بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی جانب سے آئندہ سپیکٹرم کی نیلامی کے ضمن میں کنسلٹنسی خدمات کی فراہمی کے لیے پانچ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل فرموں نے اپنی تکنیکی اور مالی بولیاں جمع کرائی ہیں:
1. ایتھا کنسلٹنگ لمیٹڈ
2. ڈیٹیکون کنسلٹنگ FZ-LLC
3. فرنٹیئر اکنامکس لمیٹڈ
4. کام کونسلٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
5. نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریشن
مزید برآں پی ٹی اے کی جانب سے اب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کے مطابق تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
Sub Editor: Nosheen