Thursday, September 19

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا،میٹنگ کا بنیادی مقصد پی ایف ایف آر اے کے آئین کو پی ایف ایف قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ باہمی تعاون سے معیاری آپریشنز کو آگے بڑھایا جا سکے، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی سربراہی میں لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ہمراہ تھے جو پی ایف ایف کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران ملک بھر میں ریفریز کیلئے گورننس، تربیت اور ترقیاتی پروگراموں سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ایسا فریم ورک وضع کیا جاسکے جو پاکستانی فٹبال کے منظم طریقہ کار کے مطابق ریفرینگ کے معیار کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھائے۔صدر پی ایف آر اے محمد شفیق نےچیئرمین این سی ہارون ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مسلسل حمایت اور ریفریز کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کے جذبہ کا اظہار کیا.چیئرمین ہارون ملک نے پاکستان میں ریفریز کے معیار کو بڑھانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پی ایف ایف اور پی ایف آر اے کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں فٹبال کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ریفریز کے ساتھ مستقل تعاون اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے پی ایف آر اے کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور ریفریز کی تربیت اور ترقی کیلئے جامع منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ Pakistan times پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا،میٹنگ کا بنیادی مقصد پی ایف ایف آر اے کے آئین کو پی ایف ایف قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ باہمی تعاون سے معیاری آپریشنز کو آگے بڑھایا جا سکے، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی سربراہی میں لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ہمراہ تھے جو پی ایف ایف کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔

میٹنگ کے دوران ملک بھر میں ریفریز کیلئے گورننس، تربیت اور ترقیاتی پروگراموں سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ایسا فریم ورک وضع کیا جاسکے جو پاکستانی فٹبال کے منظم طریقہ کار کے مطابق ریفرینگ کے معیار کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھائے۔صدر پی ایف آر اے محمد شفیق نےچیئرمین این سی ہارون ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مسلسل حمایت اور ریفریز کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کے جذبہ کا اظہار کیا.

چیئرمین ہارون ملک نے پاکستان میں ریفریز کے معیار کو بڑھانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پی ایف ایف اور پی ایف آر اے کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں فٹبال کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ریفریز کے ساتھ مستقل تعاون اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے پی ایف آر اے کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور ریفریز کی تربیت اور ترقی کیلئے جامع منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

Editor: Kamran Raja