حکومت اپنے پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے. وزیر اعظم بہت معاشی پلان بھی قوم کے سامنے رکھے گے. ملک جن مسائل سے گزر رہا ہے سب کو پتہ ہے. بجلی کے بل زیادہ ہیں وہ وزیروں کے لئے بھی زیادہ ہیں. اس وقت عوام کے مسائل سب کے مسائل ہیں. کیا ان مسائل کی وجہ سے ہم پاکستان کے مستقبل سے ناامید. ہوجائےیا ان مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حل کرے. گھر کو آگ کو بجھانے کے لئے اور گھر کو سجانے کے لئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہونے کی ضرورت ہے
اگر پاکستان دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے تو اس کی کیا وجہ ہے
کیا پاکستانیوں ذہانت ، دیانت اور وسائل کی کمی ہے
اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوسری قوموں کے مقابلے میں ذہین بنایا ہے
دنیا کہتی ہے کہ پاکستان کے لوگ بڑے محنتی اور ذہین ہیں
پاکستانیوں کی پہچان ان کی محنت اور ذہانت ہے
اگر کسی ادارے کو ناکام کرنا ہے تو اس کے سیلف امیج کو تباہ کردے
آپ کی سوچ آپ کو آسمان پر بھی لے جاسکتی ہے اور زمین سے بھی لگاسکتی ہے
آج کی دنیا میں انفارمیشن کے ذریعے جنگیں لڑی جاتی ہیں ملکوں کو تباہ کیا جاتا ہے
سب سے پہلے سائیکلوجیکل وار کے ذریعے نفرت کو پھیلا کر اس معاشرے کو تباہ کیا جاتا ہے
ہمارے ملک میں نوجوانوں کو ایک بھی لفظ سکھایا گیا چور اور ڈاکو کہہ دو ان چوروں اور ڈاکوؤں میں ایک ڈاکو آپ سامنے کھڑا ہے۔ میرے خلاف ایک کیس بنایا گیا کہ نارووال میں سپورٹس کمپلیکس کیوں بنایا
مجھے اڈیالہ جیل میں اسی سیل میں بند کیا گیا جہاں مجھے بند کیا گیا تھا
اگر وہ سیل میری شان کے مطابق تھا تو ان کے لئے بھی ٹھیک ہونا چاہیے
یہ نہیں ہوسکتا دوسروں کے لئے اور ترازو رکھے اور اپنے لئے اور آج ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ آج کے دور میں ملک کا سب سے بڑا خطرہ کیا ہے. ملک معیشت ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن سیلف عزت کو بحال رکھنا ہے. پاکستان کو اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے. ہمیں ایک دوسرے کو اختلاف میں سپیس دینی چاہیے. پاکستان میں بد قسمتی سے ایک کلچر پیدا کیا گیا. لوگ دیسی ککڑ بھی کھاتے ہیں شور بھی مچاتے ہیں. ہمیں اس نفسیاتی خبر سے باخبر ہونا پڑے گا. ہم اس بحران سے اکیلے اس ملک کو نہیں نکال سکتا ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے. دو ہزار تیرہ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی ہم نے اس کو حل کیا. ہر روز ملک میں خودکش دھماکے ہوتے تھے
کراچی کی رونقیں بحال کی. ہم اپنے ملک میں رہتے ہوئے محنت نہیں کرتے. باہر جاکر مشین کے پرزے بن جاتے ہیں. اپنی غلطیوں کو سیکھتے ہوئے آئندہ کا راستہ بنانا ہے. اگر پاکستان دس سال تسلسل سے چلے گا جو ملک پچیس تیس سال میں سیدھے ہوئے ہم دس سال میں ہوجائے گے. ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے سفر کو توڑا. ہمیں اپنی غلطیوں سے سکھنا ہے. پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہترین ہوگئی ہے. اس کا مطلب ملک میں اعتماد بحال ہوگیا ہے فیچ اور موڈیز نے پاکستان کو اپ گریڈ کردیا ہے
Sub Editor: Nosheen