Saturday, May 24

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے ورلڈ بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینابجرڈے کی ملاقات

GOVERNMENT OF PAKISTAN Ministry of Energy (Power Division) Press Release Islamabad: May 22, 2025. Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan Leghari, held a meeting with delegation led by Ms. Anna Bjerde, Managing Director Operations of the World Bank. During the meeting, the Minister shared that Pakistan is set to introduce a competitive electricity market in the near future. All preparatory work for this transition is being completed. He noted that an Independent System and Market Operator (ISMO) has been established to manage the market operations, and experienced professionals are being appointed to ensure its effective functioning. The government will no longer act as the sole purchaser of electricity. Highlighting key financial reforms in the power sector, the Minister informed the delegation that there has been a significant improvement in revenue recovery. He emphasized the importance of ensuring that electricity subsidies are directed only to those who truly need them and requested the World Bank’s support in implementing targeted subsidy mechanisms. Ms. Bjerde endorsed the Minister’s approach, affirming that the World Bank fully supports the idea of better targeted subsidies and is committed to assisting Pakistan’s power sector in this regard. The Minister also pointed out that Pakistan currently has a surplus of approximately 7,000 megawatts of electricity. He proposed that providing this excess power to industries, even at marginal rates would make it the cheapest industrial electricity in the region. He stressed the need for support from the World Bank and other development partners to capitalize on this opportunity, which could significantly boost industrial production in the country. Ms. Bjerde agreed with the proposal, noting that utilizing surplus electricity at marginal cost is far more beneficial than allowing it to go unused. The Minister mentioned that during the winter season, electricity was already supplied at these lower rates without any subsidy, and the goal now is to extend this model throughout the year. He added that the power sector is moving towards the implementation of digital and smart systems from the feeder to the transformer level, and emphasized the crucial role of World Bank support in this digital transformation. The delegation was also briefed on the ongoing privatization efforts in the power sector. The Minister shared that the privatization process for three electricity distribution companies is currently underway and is expected to be concluded by the end of this year. He also discussed broader restructuring efforts within the sector, highlighting that procurement and tendering systems have been upgraded to meet international standards, enhancing transparency and merit. Additional measures have been introduced to expedite the completion of ongoing projects. The delegation was informed about the successful auctioning of old and non-operational government power plants. The Minister also introduced the Power Planning and Monitoring Company (PPMC), describing it as the technical backbone of the power sector where leading industry experts are engaged in strategic planning and oversight. The World Bank Country Director Najy Benhassine praised the ongoing reforms and noted the impressive pace of progress. He shared that an additional $55 million in funding is being processed in recognition of the sector’s progress. The pakistan times news

اسلام آباد 22 مئی 2025(کامران راجہ):ملک میں بہت جلد مسابقتی عمل کے ذریعے بجلی خریداری کی مارکیٹ متعارف کرائی جارہی ہے اور اس کیلئے تمام ہوم ورک کر لیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے آج ورلڈ بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں کی۔

وفاقی وزیر نے وفد کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جار ہے ہیں اور اس ضمن میں مارکیٹ آپریٹرکے طور پر کام کرنے والی کمیٹی آئی ایس ایم او کا قیام کیا جاچکا ہے جس میں قابل ترین افراد کا تقرر کیا جارہاہے۔ حکومت اب سنگل خریدار کے طور پر مزید بجلی نہیں خریدے گی۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کے فنانشل سائیڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو بتایا کہ اہم اصلاحات کی وجہ سے ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو انکے کے حقدار افراد تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر نے ورلڈبنک سے سپورٹ کی درخواست کی۔

ورلڈبنک کے مینجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کے سبسڈی کو انکے حقداروں تک پہنچانے اور اسی کا صحیح معنوں میں استعمال کرنے کی حمایت کی اور کہا کہ بنک اس ضمن میں پاور سیکٹر کیلئے خدمات پیش کرے گا۔

وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ملک میں اس وقت اضافی بجلی موجود ہے جس کی مقدار 7000میگاواٹ تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بجلی کو پیداواری یا بہت کم مارجن پر بھی صنعتوں کو مہیا کیا جائے تو یہ خطے کی سب سے کم قیمت بجلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ورلڈ بنک اور دوسرے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ملک کی صنعتی پیداوار میں مثبت اضافے کا امکان ہے۔
ورلڈ بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاور کو بالکل استعمال نہ کرنے سے اس کو مارجنل قیمت پر استعمال میں لانا بہت بہتر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سردیوں میں اسی قیمت پر بجلی مہیا کرچکے ہیں اور ہم اس کو پورے سال کیلئے کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی بھی سبسڈی شامل نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم فیڈر سے لیکر ٹرانسفارمرلیول تک ڈیجیٹل اور سمارٹ سسٹم کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی سپورٹ اس ڈیجیٹل اور سمارٹ سسٹم کے لگانے کیلئے بہت اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر میں جاری نجکاری کے عمل کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تین بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کو اسی سال کے آخر تک منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کی تنظیم ِ نو کے عمل کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ لانے کیلئے خریداری اور ٹینڈرنگ سے منسلک سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔ جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے بھی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

وفدکو پرانے اور بند پڑے سرکاری پاور پلانٹس کی کامیاب نیلامی اور وہا ں پر موجود اہلکاروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔  وفاقی وزیر نے وفد کو PPMCکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ PPMCپاور سیکٹر کا ٹیکنیکل آرم ہے جس میں پاور سیکٹر کے ایکسپرٹ کام کر رہے ہیں۔

ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاور سیکٹر میں جاری ریفارمز کی تعریف کی اور بتایا کہ چونکہ پاور سیکٹر ااس وقت بڑی تیزی سے ان ریفارمز پر کام کر رہا ہے اس لئے ورلڈ بنک 55میلین ڈالرز کے اضافی فنڈز تک کو بھی جاری پراسس کر رہاہے جوکہ ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔