لاہور، 08 اگست 2026 (نوشین): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ’’کلین پنجاب‘‘ اقدام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے نظام کو یقینی بنانے اور فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو صفائی کے عمل کی باقاعدہ نگرانی اور عملی اقدامات کی مؤثر انداز میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’کلین پنجاب‘‘ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہر علاقے میں صفائی اور کوڑا اٹھانے کے نظام میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔
