Thursday, September 19

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس

_PMO Press Release No. 166/2024_ *وزیر اعظم آفس* (پریس ونگ ) اسلام آباد : 19 اگست ، 2024 *وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس* بحری راستے سے اندرون ملک کے لئے پبلک سیکٹر کے تمام کارگو کا 50 فیصد گوادر بندرگاہ سے لایا جائے : وزیراعظم کی واضح ہدایت وزیراعظم کو چینی ماہرین کے وفد کے دورہء پاکستان پر تفصیلی بریفنگ چینی ماہرین کے وفد نے 30 جولائی 2024 سے 6 اگست 2024 تک پاکستان کا دورہ کیا : بریفنگ چینی وفد نے مختلف وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں وزارتوں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تجاویز دیں : بریفنگ وفد کے دورے کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری ، توانائی، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی : بریفنگ چینی وفد نے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقاتیں کیں : بریفنگ ملکی برآمدات بڑھانے اور نان ٹریڈ بیرئیرز کو ختم کرنے کے حوالے سے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی : بریفنگ چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدآت بڑھانے کے حوالے سے چین کے مختلف شہروں میں سیکٹورل روڈ شوز منعقد کروائے جائیں گے : بریفنگ الیکٹرک وہیکلز ،الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسز اور دیگر شعبوں میں چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے خدمات حاصل کی جائیں گی : بریفنگ چینی صنعتوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے : بریفنگ چینی آٹو سپئیر پارٹس کمپنی نے حال میں پاکستان میں اپنا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے : بریفنگ خصوصی اقتصادی زونز کے لیے زمین کو لیز پر لینے کے حوالے سے آسانی پیدا کی جا رہی ہے : بریفنگ پاکستانی طلباء اور ریسرچ اسکالرز کو چین میں زراعت کے شعبے میں تربیت دی جائے گی جس کے لیے اب تک 572 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں : بریفنگ وزیراعظم کی چین میں پاکستانی طلباء آر ریسرچ اسکالرز کی زراعت کے شعبے میں تربیت کے حوالے سے تمام صوبوں کو یکساں تناسب دینے کی ہدایت وزیر اعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جو کی چین میں زرعی تربیت کے حوالے پاکستانی طلباء اور ریسرچ اسکالرز کا شفاف طریقے سے انتخاب کی نگرانی کرے گی : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ،وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ The Pakistan Times PakistanTimes

بحری راستے سے اندرون ملک کے لئے پبلک سیکٹر کے تمام کارگو کا 50 فیصد گوادر بندرگاہ سے لایا جائے.  وزیراعظم کی واضح ہدایت  وزیراعظم کو چینی ماہرین کے وفد کے دورہء پاکستان پر تفصیلی بریفنگ

چینی ماہرین کے وفد نے 30 جولائی 2024 سے 6 اگست 2024 تک پاکستان کا دورہ کیا. چینی وفد نے مختلف وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں وزارتوں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تجاویز دیں. وفد کے دورے کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری ، توانائی، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی

چینی وفد نے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقاتیں کیں. ملکی برآمدات بڑھانے اور نان ٹریڈ بیرئیرز کو ختم کرنے کے حوالے سے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی

چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدآت بڑھانے کے حوالے سے چین کے مختلف شہروں میں سیکٹورل روڈ شوز منعقد کروائے جائیں گے. الیکٹرک وہیکلز ،الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسز اور دیگر شعبوں میں چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے خدمات حاصل کی جائیں گی

چینی صنعتوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے. چینی آٹو سپئیر پارٹس کمپنی نے حال میں پاکستان میں اپنا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے. خصوصی اقتصادی زونز کے لیے زمین کو لیز پر لینے کے حوالے سے آسانی پیدا کی جا رہی ہے

پاکستانی طلباء اور ریسرچ اسکالرز کو چین میں زراعت کے شعبے میں تربیت دی جائے گی جس کے لیے اب تک 572 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں. وزیراعظم کی چین میں پاکستانی طلباء آر ریسرچ اسکالرز کی زراعت کے شعبے میں تربیت کے حوالے سے تمام صوبوں کو یکساں تناسب دینے کی ہدایت

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جو کی چین میں زرعی تربیت کے حوالے پاکستانی طلباء اور ریسرچ اسکالرز کا شفاف طریقے سے انتخاب کی نگرانی کرے گی

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ،وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Editor: Kamran Raja