Thursday, May 15

نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

پریس ریلیز ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد ‏Tel: 021-48506127-8, 051-20062097 نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد، 11 اپریل 25: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ کانفرنس کے دوران شرکاء نےخطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں, پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحری افواج کے درمیان میری ٹائم تعاون کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں ایک محفوظ اورمستحکم میری ٹائم ماحول کے لیے پاک بحریہ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاکستان بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) The Pakistan Times

اسلام آباد، 11 اپریل 25 (کامران راجہ) : پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

کانفرنس کے دوران شرکاء نےخطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں, پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحری افواج کے درمیان میری ٹائم تعاون کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں ایک محفوظ اورمستحکم میری ٹائم ماحول کے لیے پاک بحریہ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔