Saturday, September 26

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

Pakistan, Saudi Arabia Reaffirm Joint Defence Cooperation Under Makkah Pact

راولپنڈی، 26 ستمبر 2026 (کامران راجہ): چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت مملکت سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مکہ المکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں سمیت حالیہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا اور معاہدے کے تحت مربوط کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سعودی وفد میں وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیعری، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر پروفیسر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شامل تھے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی موجود تھا۔