Wednesday, December 18

ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم جاری

ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے 
حوالے سے اگاہی مہم جاری
The Pakistan Times
ملکی ایئرپورٹس پر عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم جاری. کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، ملتان، فیصل آباد، اسکرو سمیت دیگر ایئرپورٹس پر آگاہی بینزر آویزاں

ایئرپورٹس کے اطراف کچرا، قربانی کی باقیات پر پرندے لپکتے ہیں جو جہازوں کے لئے خطرہ ہیں. ایئرپورٹس کے قریب مساجد میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے اہتمام کے لئے علاقہ مکینوں سے خصوصی اپیل

سول ایویشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے آگاہی انیمیشن ویڈیو بھی جاری کردی. آگاہی مہم کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کی باقیات کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا ہے

مہم کا مقصد ائیرپورٹ کے قریب آبادیوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے. مہم میں اجاگر کیا جارہاہے کہ پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانا بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے

Sub Editor: Ghufran