Wednesday, December 18

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

fire broke out in a section of the international departure lounge at Lahore's Allama Iqbal international airport The pakistan times

نو مئی 2024 کو صبح 5 بجکر 25منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کے ایک حصے میں آگ لگی، جس سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا۔ تاہم اللہ کے فضل و کرم سے تمام عملے اور مسافروں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فوری طور پر نظام کی بحالی کے لیے کوششیں شروع کیں۔ حج پروازوں کی فوری روانگی کے لیے امیگریشن عملے نے تین پروازوں کی مینوول امیگریشن کی اور ساتھ ساتھ پانچ بین الاقوامی آرائیوں فلائیٹس کو بھی ہینڈل کیا گیا اور ہموار فلائیٹ آپریشنز کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں، اور انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو بحال کرنے کی ہنگامی کوششیں شروع کردی گئیں۔ وزیر ہوا بازی نے بحالی کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور سسٹم کی بحالی کی ترجیح پر زور دیا۔

Press Release:- International flight operations resumed at AIIAP Lahore with all allied facilities at 2200 hrs.All relevant workforce available on scene to facilitate /handle back log of passengers in a smooth and efficient manner.اسی دن رات دس بجے تمام ضروری سہولیات کے ساتھ لاہور میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔ سی اے اے اور دیگر ایجنسیوں کی متعلقہ افرادی قوت مسافروں کے بیک لاگ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود رہی۔

 

ایڈیٹر: کامران راجہ