لاہور(کامران راجہ) : ایف آئی اے لاہور ایجنٹ مافیا کیخلاف سرگرم لاہور ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم کا گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس پر چھاپہ۔ چھاپے میں چار ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کا گارڈ گرفتار۔ ملزمان ندیم ،ابراہیم، عابد، اشفاق اور پرویز کیخلاف مقدمہ درج
ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔ کارروائی ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد صابر کی نگرانی میں کی گئی:ترجمان
ملزم ندیم سے ٹوکن، بنک چالان ، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔