Friday, March 28

قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں

*پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور* 
 3جنوری،2025
*پریس ریلیز* 

*قائمہ کمیٹی ریلوے/اجلاس* 
قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں،اراکین قائمہ کمیٹی

 چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے رائے حسن نواز خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز اہم اجلاس یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے ممبران ابراراحمد،وسیم قادر،ذوالفقار ستار بچانی،رمیش لال،محمد الیاس چوہدری،سید احمد علی شاہ،محمد جمال احسن خان،شفقت عباس،احمد سلیم صدیقی،چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ،سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلوے راؤ سردار علی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹرڈسپنسرز اور وائی فائی کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،ای ٹکٹنگ،ریفنڈ پالیسی،انٹرنیٹ سروسز اور رابطہ ایپ شروع کرنے سے مسافروں کا ریلوے پر اعتماد بڑھا ہے جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا،تجاوزات کے خاتمے اور ریلوے اراضی کو لیز پر دینے اور کچی آبادیوں  کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا،جس پر کمیٹی ممبران نے کہا کہ ریلوے اراضی کو ریگولرائز کرنے اور کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں آئی جی ریلوے راؤ سردار علی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ کی تفصیلات بیان کیں۔کمیٹی ممبران کے استفسار پر آئی جی نے بتایا کہ شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں،انہوں نے تجویز دی کہ ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی والز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بنائے جائیں،ریلوے پولیس کی نفری میں اضافہ اور کیو آر ایف کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں جس پر کمیٹی نے تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے یقین دلایا کہ نفری میں اضافہ اور سکیلوں کا مسئلہ حل کرایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین رائے حسن نواز خان نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوائیں گے،انہوں نے گزشتہ روز کے اجلاس کے میٹنگ منٹس کی منظوری بھی دی اور کہا کہ گزشتہ روز ریلوے سٹیشن کا دورہ بہت معلوماتی تھا،ریلوے اسٹیشن لاہور پر قائم پولیس ہیلپ لائن سنٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کئے گئے ایگزیکٹو واش روم میں صفائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ریلوے سٹیشن لاہور کی تزئین وآرائش کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کی تجویز بھی پیش کی جس کی کمیٹی ممبران نے تائید کی،رائے حسن نواز خان نے ریلوے حکام کو ایم ایل ون منصوبہ جلد شروع کرنے اور ٹرینوں کی بر وقت آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
The pakistan Times
Pakistan Times

بتاریخ 03 جنوری 2025 (کامران راجہ): چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے رائے حسن نواز خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز اہم اجلاس یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے ممبران ابراراحمد،وسیم قادر،ذوالفقار ستار بچانی،رمیش لال،محمد الیاس چوہدری،سید احمد علی شاہ،محمد جمال احسن خان،شفقت عباس،احمد سلیم صدیقی،چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ،سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلوے راؤ سردار علی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹرڈسپنسرز اور وائی فائی کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،ای ٹکٹنگ،ریفنڈ پالیسی،انٹرنیٹ سروسز اور رابطہ ایپ شروع کرنے سے مسافروں کا ریلوے پر اعتماد بڑھا ہے

جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا،تجاوزات کے خاتمے اور ریلوے اراضی کو لیز پر دینے اور کچی آبادیوں  کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا،جس پر کمیٹی ممبران نے کہا کہ ریلوے اراضی کو ریگولرائز کرنے اور کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں آئی جی ریلوے راؤ سردار علی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ کی تفصیلات بیان کیں۔کمیٹی ممبران کے استفسار پر آئی جی نے بتایا کہ شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں،انہوں نے تجویز دی کہ ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی والز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بنائے جائیں،ریلوے پولیس کی نفری میں اضافہ اور کیو آر ایف کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں جس پر کمیٹی نے تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے یقین دلایا کہ نفری میں اضافہ اور سکیلوں کا مسئلہ حل کرایا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین رائے حسن نواز خان نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوائیں گے،انہوں نے گزشتہ روز کے اجلاس کے میٹنگ منٹس کی منظوری بھی دی اور کہا کہ گزشتہ روز ریلوے سٹیشن کا دورہ بہت معلوماتی تھا،ریلوے اسٹیشن لاہور پر قائم پولیس ہیلپ لائن سنٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کئے گئے ایگزیکٹو واش روم میں صفائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ریلوے سٹیشن لاہور کی تزئین وآرائش کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کی تجویز بھی پیش کی جس کی کمیٹی ممبران نے تائید کی،رائے حسن نواز خان نے ریلوے حکام کو ایم ایل ون منصوبہ جلد شروع کرنے اور ٹرینوں کی بر وقت آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔