Wednesday, October 16

صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔ تمباکو نوشی اور مضر صحت خوراک سے اجتناب کریں

Press release 28 September 2024 "Take Care of Your Heart: Adopt a Healthy Lifestyle," Urges President PANAH on World Heart Day Rawalpindi - World Heart Day is being celebrated all over the world today with the aim of making people aware of the prevention of heart diseases. Pakistan National Heart Association (PANAH) organized an event in this regard today at the Armed Forces Institute of Cardiology (AFIC) with the aim of educating our countrymen about the prevention of heart diseases. Addressing the event, President PANAH Maj Gen (R) Masood Ur Rahman Kiani said that heart disease is increasing at an alarming rate in Pakistan. More than 240,720 people die annually in Pakistan due to heart diseases. To reduce heart diseases we need to adopt a healthy lifestyle. Make walking and exercise a routine, avoid stress, control obesity, avoid smoking and eat a healthy diet. Excessive consumption of unhealthy foods such as sugar, salt, fat and fried foods is one of the major causes of heart diseases. Eat more vegetables and fruits in your diet and avoid heart disease. Maj. Gen. Naseer Ahmed Samor said that every year in the world 18 Million people die of heart diseases. Today, on the occasion of World Heart Day, we must reiterate that we should adopt a healthy lifestyle. Make exercise a routine and be careful with your food choices. Col. Shakeel Mirza said that non-communicable diseases including heart, diabetes, high blood pressure, cancer and kidney diseases are the leading cause of death worldwide. According to the 2021 report of the Diabetes Federation, 3.3 million people are living with diabetes in Pakistan and Pakistan has become the third largest country in the world in terms of people suffering from diabetes and the rapid increase of this disease in Pakistan is the first in the world. The risk of heart disease increases in diabetic patients. Sana Ullah Ghumman, General Secretary PANAH, said that non-communicable diseases have become a serious challenge for our health as well as our livelihood. The annual cost of diabetes alone is estimated at more than 2.6 billion US dollars. In addition to educating people about heart and related diseases, the shelter is also working with the government to introduce legislation that will reduce the number of diseases. Recent lobbying efforts have increased taxes on unhealthy sugary drinks and tobacco to reduce consumption, but more needs to be done. PANAH is now working with the government on front-of-pack labeling of unhealthy items to give people a better understanding of what they are eating. He said that civil society, government, journalists, health professionals and all active sections of the society have to work together for a healthy Pakistan. The Pakistan Tikes PakistanTimes Dailythepakistantimesاپنے دل کا خیال رکھیں۔ صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔ تمباکو نوشی اور مضر صحت خوراک سے اجتناب کریں اور ایکسر سائز کو اپنا معمول بنائیں اور زہنی ٹینشن سے بچیں۔ اس سے دل کی بیماریوں سے بچ جا سکتا ہے۔ ورلڈ ہارٹ ڈے پر صدر پناہ میجر جنرل(ر) مسعودالرحمن کیانی کا پیغام
راولپنڈی۔دنیا بھر میں آج دل کا عالمی دن بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی آگائی دینا ہے۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے اسی سلسے میں آج آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد اپنے ہم وطنوں کو دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی آگائی دینا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کے کہا کہ پاکستان میں دل کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سالانہ 240,720سے زیادہ لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ دل کے امراض کو کم کرنے کے لیے ہمیں صحت مندطرز زندگی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ پیدل چلیں اور ایکسرسائز کو اپنا معمول بنائیں،ٹینشن سے بچیں، موٹاپے کو کنٹرول کریں، سیگریٹ نوشی سے پرہیز کریں اور صحت مند غذا کا استعمال کریں۔ غیر صحت مند خوراک جیسے چینی، نمک، چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں اور دل کی بیماری سے بچیں۔
میجر جنرل نصیر احمد سمور نے کہا کہ دنیا میں ہر سال دل کی بیماریوں سے ایک کروڑ 79لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ آج ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم ایک صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔ ورزش کو معمول بنائیں اور خوراک کے انتخاب میں محتاط رہیں۔
کرنل شکیل مرزا نے کہا کہ غیر متعدی بیماریا ں جن میں دل، زیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کینسر اور گردوں کی بیماریاں شامل ہیں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ زیابیطس فیڈریشن کی 2021کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3کروڑ 30لاکھ لوگ زیابیطس کے ساتھ زندہ ہیں اور پاکستان زیابیطس میں مبتلاء افراد کا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے اور جس تیزی سے اس مرض میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔زیابیطس کے مریضوں میں دل کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ غیر متعدی بیماریاں ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری معشیت کے لیے بھی سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ صرف زیابیطس کے مرض پر سالانہ اخراجات کا تخمینہ 2.6ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔ پناہ دل اور متعلقہ بیماریوں سے بارے میں لوگوں میں آگائی کے ساتھ ساتھ حکومت کے ساتھ مل کر ایسی قانون سازی کروانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جس سے بیماریوں میں کمی آئے گی۔ حال ہی میں پناہ کی کاوشوں سے مضر صحت میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ہوا جس سے ان کے استعمال میں کمی آئی لیکن ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ پناہ اب حکومت سے ساتھ مل کر غیر صحت مند اشیاء پر فرنٹ آف پیک لیبلنگ پر کا م کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو خوراک کے بارے میں بہتر آگائی ہو کہ وہ کیا کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، حکومت، صحافیوں، ہیلتھ پروفیشنلز اور معاشرے کے تمام فعال طبقوں کو مل کر ایک صحت مند پاکستان کے لیے کام کرنا ہو گا۔

 

Sub Editor: Nosheen