Friday, September 20

شہریوں سے ہر حال میں شائستگی اور مہذب انداز میں پیش آئیں، اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

شہریوں سے ہر حال میں شائستگی اور مہذب انداز میں پیش آئیں، اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

تفصیلات کے مطابق کے اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کی ہدایات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے افسران و اہلکاروں کے لئے دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس پی ٹریفک،زونل ڈی ایس پیز اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی، دربار میں افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری مسائل اور محکمہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے افسران وجوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر مناسب احکامات جاری کئے، انہوں نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس ایک رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے اسلام آباد میں داخل ہونے والے ہر شخص کی نگاہ آپ کی طرف ہوتی ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر افسر و جوان دن رات شہریوں کی خدمات میں کوشاں ہیں،سردی، گرمی، بارش،طوفان میں اپنے فرائض منصبی انجام دہی میں پیش پیش ہیں جو قابل تحسین ہیں مزید انھوں نے کہا کہ آپ ہر حال میں شہریوں سے شائستگی سے مہذب انداز میں پیش آئیں یاد رکھیں، دوسرے اضلاع سے آنے والے شہریوں کے ساتھ اپنے حسن سلوک اور اخلاق کی ایسی مثالیں قائم کریں کہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر نہ صرف آپ کی تعریف کریں، قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں آپ کی ایک معمولی غلطی بھی پورے محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن جاتی ہے جبکہ آپ کا ایک اچھا کام محکمے کے معیار کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کافی ہے،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں خصوصالین وائلیشن،سیٹ بیلٹ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت دیگر وائلیشنز کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید موثر بنایا جائے، اور رش والے مقامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی دقت اور سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،مجھے خوشی ہے مسائل کی کمی کے باوجود آپ سب بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ دیگر علاقوں سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والے شہریوں کو بھی معلوم ہو کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے اگر نہ کریں گے تو ٹکٹ جاری ہوگا،
سید مصطفی تنویر نے افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *