
کیف، 17 ستمبر 2026 (کامران راجہ): روسی فضائی حملوں میں جمعرات کی علی الصبح یوکرین کے دارالحکومت کیف، بحیرہ اسود کی بندرگاہی شہر اوڈیسا اور دیگر علاقوں میں 18 افراد زخمی جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، مقامی حکام نے بتایا۔ کیف کے میئر وٹالی کلِچکو کے مطابق دارالحکومت میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ رہائشی عمارتوں، گوداموں اور ایک پٹرول اسٹیشن کے قریب بھی ملبہ گرنے سے نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اوڈیسا میں روسی حملے کے نتیجے میں 19 منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جنوب مشرقی شہر زاپوریژژیا میں بھی تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ میزائل حملے کے باعث ایک صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔