Thursday, June 12

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ بخریت اختتام پذیر

پریس ریلیز:01 12اپریل 2025ء راولپنڈی( )پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز مدمقابل،سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی سمیت ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں، راولپنڈی پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز مدمقابل،سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی سمیت ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی ممنوعہ شے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے، پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنایا جارہا ہے،راولپنڈی پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔ راولپنڈی( )گوجرخان پولیس کی کاروائی،زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ گرفتار، ملزمہ زہریلی اشیاء کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجرخان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا، ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی، ملزمہ زہریلی اشیاء کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجرخان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا، ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئی تھی، مقتول ساجد ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا تھا،گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی( )وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 10 ملزمان گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزمہ نگہت سے 1 کلو 560 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم راحیل سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ملزم وقار سے 1 کلو 800 گرام چرس، ملزم اعظم سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ملزم خالد سے 1 کلو 540 گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم سجاد سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ملزم عرفان سے540گرام چرس، ملزم غلام عباس سے520گرام چرس اور ملزم ذیشان رشید سے600گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ذکی سے 450گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 04ملزمان گرفتار، 40لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے02 ملزمان مجیب اور نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، چکلالہ پولیس نے 02ملزمان عامر شہزاد اور ساجد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے20لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ راولپنڈی ( )تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اکرام کو گرفتار کرلیا،ایک اور کاروائی کے دوران بنی پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظہور کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 12ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبدالستار سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم عمر سے خنجر، صادق آباد پولیس نے ملزم بلال سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، چکلالہ پولیس نے ملزم افتخار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم نعمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم مامون سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم اکرام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم زر محمد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم خلیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم صفدر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن سلیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم اویس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس The Pakistan Times Pakistan Times

راولپنڈی پی ایس ایل سیزن10(کامران راجہ): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ بخریت اختتام پذیر. راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی و ٹریفک انتطامات کیے گئے تھے

سی پی او سید خالد ہمدانی خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے. ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سیکورٹی ،ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے

راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے تھے. تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کرتے رہے

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے. پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے