17 جنوری 2025,لاہور(کامران راجہ): ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر کاروائی. جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار. گرفتار ملزم کی شناخت محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی. ملزم فلائٹ نمبر QR 620کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچا
امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا. ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان اور پولینڈ انٹری اور ایگزٹ کی جعلی مہریں لگی تھی. ابتدائی تفتیش کے مطابق آئی بی ایم ایس میں ملزم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا. ملزم کومزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا