
کوئٹہ، 23 ستمبر 2026 (کامران راجہ): سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے جوشک میں آپریشن ردالفساد 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجتاً دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔