بلیدہ، 08 اگست 2026 (غفران): بلیدہ میں مقامی کسان کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس کی صدارت ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ونگ کمانڈر نے کی۔ جرگے میں کسانوں کو درپیش مسائل اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کیچ، وائس چیئرمین بلیدہ، چیئرمین کسان کمیٹی اور صدر بارڈر کمیٹی نے شرکت کی۔جرگے کے دوران مزدوروں سے متعلق مسائل، علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور غیر مقامی مزدوروں کی مناسب رجسٹریشن یقینی بنانے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکاء نے مقامی آبادی اور مزدوروں کے لیے محفوظ، منظم اور پُرامن ماحول برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔جرگے میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کمیونٹی روابط، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔
